فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پلوامہ حملہ، ثانیہ مرزا نے معروف شخصیات پر تنقید کرنے والے بھارتیوں کو کھری کھری سنا دیں
18 فروری 2019 (12:30) 2019-02-18

اسلام آباد: بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے پلوامہ حملے کے معاملے پر معروف شخصیات پر تنقید کرنے والے بھارتیوں کو کھری کھری سنا دیں، کہتیں ہیں پلوامہ حملے پر نفرت پھیلانے کی بجائے ہمیں امن کی دعا کرنی چاہیے نہ کہ سوشل میڈیا پر اپنے غصے کو نکالنے کیلئے نفرت پھیلاتے رہیں۔

ثانیہ مزرا نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ انکی پوسٹ اپنا غصہ، نفرت پھیلا کر اتارنے والوں کیلئے ہے۔ انہیں کوئی ضرورت نہیں کہ چھت پر چڑھ کر چیخیں ماریں۔

ثانیہ مزرا نے کہا کہ ہم سب دہشتگردی کے خلاف ہیں دوسرے لوگوں کو ٹرول کرکے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہونے والا۔ اپنی قوم کی خدمت کا بہتر طریقہ ڈھونڈیں۔


ای پیپر