فوٹو بشکریہ فیس بک

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
18 فروری 2019 (11:21) 2019-02-18

لاہور: محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں کوئٹہ، مالاکند، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکژ مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔

وادی کوئٹہ اور گرد نواح میں دو روز سے موسلادھار بارش جاری، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، پہاڑوں پر برف باری سے۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری تک گر گیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، گلشن اقبال، طارق روڈ، ملیر، سرجانی ٹاؤن اور ایم اے جناح روڈ پر بھی ہلکی بارش ہوئی، شہر میں آج موسم سرد اور ابر آلود رہے گا۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں سوات، مالم جبہ، کالام، مہوڈنڈ، مدین، بحرین اور شانگلہ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بونیر میں مو سلادار بارش، صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوگی۔


ای پیپر