فوٹو بشکریہ فیس بک

پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس میں ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
18 فروری 2019 (10:45) 2019-02-18

اسلام آباد: پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے افتتاحی اجلاس میں دونوں جانب سے وزراء اور اعلیٰ حکام نے معاہدوں پر دستخط کیے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کونسل کے قیام کا مقصد دوطرفہ معاہدوں اور فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جو معاہدے طے پائے ان میں اسٹینڈڈائزیشن کے شعبے میں تکنیکی مدد، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے شعبوں میں معاونت، سعودی مصنوعات کی درآمد، بجلی کی پیداوار میں تعاون اور ریفائنری پیٹروکیمیکل پلانٹ سے متعلق مفاہمتی یادداشت شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عشایئے سے جذباتی خطاب کرتے ہوئے محمد بن سلمان کہا تھا کہ 20 ارب ڈالرز کے معاہدے سعودی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ ہے، مزید سرمایہ کاری بھی کرینگے، یقین ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہت آگے بڑھے گا۔


ای پیپر