فوٹو بشکریہ فیس بک
18 فروری 2019 (10:25) 2019-02-18

اسلام آباد: وزیر اعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے بعد پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا افتتاحی اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کونسل کے قیام کا مقصد دوطرفہ معاہدوں اور فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ اجلاس میں دونوں جانب سے وزراء اور اعلیٰ حکام نے معاہدوں پر دستخط کیے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جو معاہدے طے پائے ان میں اسٹینڈڈائزیشن کے شعبے میں تکنیکی مدد، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے شعبوں میں معاونت، سعودی مصنوعات کی درآمد، بجلی کی پیداوار میں تعاون اور ریفائنری پیٹروکیمیکل پلانٹ سے متعلق مفاہمتی یادداشت شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عشایئے سے جذباتی خطاب کرتے ہوئے محمد بن سلمان کہا تھا کہ 20 ارب ڈالرز کے معاہدے سعودی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ ہے، مزید سرمایہ کاری بھی کرینگے، یقین ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہت آگے بڑھے گا۔


ای پیپر