فوٹو بشکریہ فیس بک

وزیراعظم نے پاکستانیوں کیلئے سعودی ولی عہد سے براہ راست 2 درخواستیں کر دیں
18 فروری 2019 (09:49) 2019-02-18

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ، خطاب میں وزیراعظم نے سعودی عرب کو عازمین حج کو پاکستان میں امیگریشن کی سہولت دینے اور معمولی جرائم میں قید 3 ہزار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کر دی۔

جواب میں سعودی ولی عہد نے بھی فوری وزیراعظم کو قیدیوں کی رہائی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

وزیراعظم عمران خان بولے، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا، سعودی قیادت اور عوام پاکستانیوں کے دلوں میں رہتے ہیں، پاک سعودی سرمایہ کاری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، تعلقات کو بلندیوں پر لے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پیٹروکیمیکل اور معدنیات کے شعبے میں مفاہمت سب سے اہم ہے، پاکستان میں سیاحت کے بھی بہت مواقع ہیں۔

محمد بن سلمان کا بھی عشایئے سے جذباتی خطاب بولے، 20 ارب ڈالرز کے معاہدے سعودی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ ہے، مزید سرمایہ کاری بھی کرینگے، یقین ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہت آگے بڑھے گا۔

سعودی ولی عہد نے کہا سعودی عرب کیلئے پاکستان بہت زیادہ اہم ملک ہے پاکستان کیساتھ دوستی اور بھائی چارے کو مزید بڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ عشایئے میں شاہی مہمانوں کے علاوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کابینہ ارکان بھی شریک تھے۔


ای پیپر