cyber attack,us,nuclear program,hackers,hacked,Energy Department
18 دسمبر 2020 (21:45) 2020-12-18

واشنگٹن :امریکہ کے ایٹمی پروگرام پر سائبر حملہ ہوا ہے۔ ہیکرز نے یو ایس انرجی ڈیپارٹمنٹ کے کمپیوٹرز بھی ہیک کرلیے  ۔  

تفصیلات کے  مطابق ہیکرز نے امریکہ کے نیو کلیئر نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرلی۔نیشنل نیوکلیئرسیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے کمپیوٹرز بھی ہیک کیے گئے ہیں۔امریکہ کی ایٹمی پروگرام سے جڑے اداروں پر سائبرحملے کی تصدیق کی گئی ہے لیکن تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ہیکرز کون سی معلومات چرانے میں کامیاب رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے ابتدائی طور پرسائبر حملے کی ذمہ داری روسی ہیکرز پر عائد کردی ہے۔امریکہ کے نیو کلیئر ہتھیاروں کی ذمہ داری سنبھالنے والے نیشنل نیو کلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن پر بڑا سائبر حملہ کرکے ہیکروں نے خفیہ معلومات چرائی ہیں۔فیڈرل انرجی ریگولیٹری کمیشن اور الاموس نیشنل لیبارٹریوں کے علاوہ محکمہ توانائی کے متعدد دفاتر کے نیٹ ورک میں بھی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

امریکہ کی سائبر سکیورٹی اور انفراسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی(سی آئی ایس اے) نے حکومت کے تمام محکموں کو متنبہ کرتے ہوئے بڑے سائبر حملے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔سائبر حملوں سے امریکی وزارت دفاع پینٹاگون ، وزارت تجارت ، ہوم لینڈ سیکیورٹی ، خزانہ اور قومی ادارہ صحت بھی متاثر ہوئے ہیں۔


ای پیپر