Qamar Javed Bajwa,army chief,professionalism,dedication,hallmarks
18 دسمبر 2020 (21:38) 2020-12-18

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ  پیشہ ورانہ  مہارت اور لگن پاک فضائیہ  کا خاصا ہے۔مشترکہ مشقوں سے دونوں  ممالک کی فضائیہ کی جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، مشترکہ مشقوں سے فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔ مشقوں سے باہمی اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی میں بہتری آئے گی، انٹرسروسز ہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو تقویت ملتی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے   آپریشنل بیس کا دورہ کیا اور  پاک چین مشترکہ مشقوں شاہین نہم  کا معائنہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پاک فضائیہ کے شاہینوں کا بلند عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں انہیں دوسروں سے منفرد کرتی ہیں۔اس طرح کے مشترکہ تربیتی منصوبے ابھرتے ہوئے جیو اسٹریٹجک چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے دونوں ممالک کی جنگی تیاری کو بڑھانے کے لئے بہت ضروری ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشنل بیس پہنچنے پر ایئر چیف  مارشل مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔شاہین  نہم مشترکہ  فضائی مشقیں  پاکستان اور چین  کی فضائیہ کے درمیان 2011سے  دونوں ممالک کی ایئر آپریشنل بیسز پر  کی  جا رہی ہیں ۔بیس پر اہلکاروں کے ساتھ بات چیت میں آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی تعریف کی اور آپریشنل کامیابی کے لئے بین


ای پیپر