ctd,foils,terror,plan,mardan,arrest,5 terrorists,pakistan
18 دسمبر 2020 (18:07) 2020-12-18

مردان: سی ٹی ڈی خیبر پختونخواہ نے مردان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پانچ افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مردان میں دہشت گردوں کی اطلاع پر ٹارگٹ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران پانچ افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔دہشتگردوں کا ہدف صوابی میں اسٹیل ملز میں کام کرنے والے غیر ملکی تھے، دہشتگردوں کے ہائی اسکول شاہ ڈھنڈ بابا اور نہر چوک بھی ٹارگٹ تھے اس کے علاوہ دہشتگردوں کا پشاور میں مسجد کو بھی ٹارگٹ بنانیکا منصوبہ تھا۔

گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرتے ہوئے ان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تھانہ باڑہ کی حدود میں خفیہ اطلاعات پر ایک مکان پر چھاپہ مارا اور کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتاردہشتگردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ذاکرآفریدی بھی شامل ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے تین خودکش جیکٹ، چھ دیسی ساختہ بم برآمد اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پربڈھ بیر میں بھی کارروائی کی، کارورائی کے دوران دہشت گردوں کے آٹھ سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے پچیس دسمبر کو پشاور میں بڑی کارروائی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔


ای پیپر