پاکستان کی قطر کو بڑی پیشکش
18 دسمبر 2019 (23:46) 2019-12-18

اسلام آباد: وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ پاکستان میں بھرپور سرمایہ کاری کریں .

پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں، قطر نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لئے ہمارا بہت ساتھ د یاہے، نئی حکومت کے آنے کے بعد قطر کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں ، معیشت کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھا رہے ہیں ۔ بدھ کو یہاں قطر کے قومی دن کے موقع پر قطر کے سفارتخانے میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر تھے ۔

تقریب میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان ،سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید ، تحریک انصاف کے رہنماءو سینیٹر شہزاد وسیم ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ، جے یو آئی (س) کے رہنماءمولانا حامد الحق حقانی ، بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا آزاد ، وفاقی محتسب انسداد ہراسگی خواتین کشمالہ طارق ، پیپلز پارٹی کے رہنماءسینیٹر رحمان ملک اور دیگر نے شرکت کی ۔ اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں اور قطر نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لئے ہمارا بہت ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد قطر کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم معیشت کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھا رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر اقصادی امور نے قطری سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں کاروبار کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں بھرپور سرمایہ کاری کریں ۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے امیر نے جون میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جو انتہائی کامیاب رہا اور اس سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے میں مدد ملی ۔ حماد اظہر نے کہا کہ قطر نے پاکستان کو تین ارب ڈالر بھی امداد کے طور پر دیئے ۔ قطری کمپنیاں پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں بھی کام کر رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 2022 میں قطر میں فٹبال کا ورلڈ کپ منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستان سے بڑی تعداد میں افرادی قوت جا رہی ہے اس سے ملک میں بیروزگاری میں بڑی تعداد میں کمی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ اسی ہزار پاکستانی پہلے ہی ملازمت کر رہے ہیں ۔ پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں عدالت کی جانب سے دی گئی سزا پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکومت کا موقف سامنے آ گیا ہے ۔


ای پیپر