سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ، بلاول بھٹو
18 دسمبر 2019 (20:59) 2019-12-18

رائیونڈ: پاکستان پیپلز پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری،فریال تالپور، خورشید شاہ کی ضمانت خوش آئند ہے ، سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ،عوام بے یارو مدد گار، معیشت تباہ عوام کنگال، سلیکٹڈ وزیر اعظم سب وعدے بھول کر کٹھ پتلی بن چکا ہے .

اپنے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جبکہ موجود ہ کمزور حکومت نے اس کو بھی کھوہ کھاتے ڈالدیا، کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے، ہم کسی فرد واحد کے خلاف نہیں اور جمہوریت کی ٹرین کو پٹڑی پر چلتے دیکھنا چاہتے ہیں، مشرف نے آئین توڑا ، آئندہ ملک میں آئین شکنی کے خلاف عدالتی فیصلے سے ملک کے جوڈیشل سسٹم پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوگا ۔

انہو ں نے کہاکہ پرویز مشرف کیس کا فیصلہ جمہوریت کی بالا دستی اور تاریخ ساز اب ہماری عدالتوں سے ایسے فیصلے آتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کسی فرد واحد کے خلاف نہیں اور جمہوریت کی ٹرین کو پٹڑی پر چلتے دیکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پر ویز مشرف نے پاکستان کے آئین کو معطل کیا ، بے گناہوں کے خون سے ہولی کھیلی ،ایمر جنسی کے نفاذ سے آئین کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا، آئندہ ملک میں آئین شکنی کے خلاف عدالتی فیصلے سے ملک جوڈیشل سسٹم پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوگا ۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، خورشید شاہ کی ضمانت بھی خوش آئند ہے ، سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا عوام بے یارو مدد گار، معیشت تباہ ،عوام کنگال ہوگئے ہیں ، سلیکٹڈ وزیر اعظم سب وعدے بھول کر کٹھ پتلی بن چکا ہے۔ بلاو ل نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ کمزور حکومت نے اس اہم اور حسا س مسئلے کو بھی کھوہ کھاتے ڈال دیا ہے ، کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کی مددکی اور ان کو تحفظ فراہم کیا بینظیر انکم سپورٹ پر وگرام، کسانوں ، ہاریوں کو تحفظ اور زمینیں الاٹ کیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو طاقت کا سرچشمہ تصور کیا اور انکے حقوق کی آواز بلند کی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ایٹمی قوت اور1973کا آئین دینے والے عوامی قائد ذوالفقار علی بھٹو کو لیاقت باغ میں تختہ دار پر چڑھایااور پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو لیاقت باغ میں دشمنوں نے شہید کیا پاکستان پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو کی بر سی بھی لیاقت باغ میں منائیں گے اور جیالے اور جیالیاں بھر پور شرکت کریں گی۔

ا س دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بستی بسانا آسان نہیں، بستی بسانے سے بستی ہے، پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے، اس کے ساتھ عوام کا دل کا رشتہ ہے، قائد عوام پر کئی جیالوں نے اپنی جانیں نثار کیں اور پیپلز پارٹی شہدوں کی جماعت ہے،اس کو آمر نہیں ختم کر سکے یہ سلیکٹڈ حکمران کیا ختم کریں گے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرچوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا کہ رائیونڈ ورکر کنونشن کوسبوتاژ کرنے کی کئی سازشیں کی گئیں ۔

انہوں نے کہاکہ میں جمیل منج کو سلام پیش کرتا ہو جس نے ہر قسم کی سازشوں کا مقابلہ کرکے ورکر کنونش کو کامیاب کرایا۔کنونشن سے خطاب میں جمیل منج نے کہا کہ پاکستان ریلوے عوام کا ہے اور ریلوے گرو¿نڈ بھی عوام کا شیخ رشید کا پیپلز پارٹی سے اس قدر انتقام کہ ریلوے گراو¿نڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دینے دی گئی سندر روڈ پر اجازت ملنے کے باوجود جلسہ نہیں کرنے دیا گیا،سن لے شیخ رشید اس حد تک دشمنی کر جسکو کل برداشت بھی کر سکیں ورکر کنونشن میں جیالوں اور جیالیوں کی کثیر تعداد نے این اے136میں پیپلز پارٹی کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے ورکر کنونشن کی کامیابی پر تمام مرکزی اور صوبائی لیڈروں کی مبارک باددیتاہوں۔


ای پیپر