آرمی چیف کے دبنگ بیان نے قوم کے دل جیت لیے
18 دسمبر 2019 (18:54) 2019-12-18

راولپنڈی :پاک فوج کے سپہ سالا ر نے ایس ایس جی کمانڈوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی قیمت پر ملک کا استحکام خراب نہیں ہونے دینگے ،ان کا کہنا تھا ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے استحکام لائینگے ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنر قمر جا وید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا د ورہ کیا جہاں انہوں نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ایس ایس جی کمانڈوز سے بات چیت کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے استحکام لائے ہیں ،کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں ،افسروں اور جوانوں نے دفاع کے لیے بے شمار خدمات سرانجام دی ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے کے بعد پاک فوج نے اپنے غم و غصہ کا اظہا ر کیا تھا ۔


ای پیپر