فائل فوٹو

اچھا ہوتا اگر عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے: ترک صدر
18 دسمبر 2019 (13:36) 2019-12-18

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اچھا ہوتا اگر ترتیب شدہ پروگرام کے تحت عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے۔

ترک صدر نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مستقبل میں پاک ترک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل بہتری آرہی ہے جب کہ باہمی تجارت کا حجم اور سٹریٹجک شراکت داری کے لحاظ سے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔

ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ سٹریٹجک امور پر بات کے لیے فروری میں پاکستان کا دورہ کروں گا جب کہ عمران خان اہم وجہ کے سبب کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اچھا ہوتا اگر ترتیب شدہ پروگرام کے تحت عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے۔


ای پیپر