Source :Facebook

سعودی فرمانروانے شہریوں کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا
18 دسمبر 2018 (21:15) 2018-12-18

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا نئے مالی سال میں عوام کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا نے عوام کو بڑی سہولت دیتے ہوئے مہنگائی الاﺅنس کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ،جس کے تحت شہری اپنے گھریلو اخراجات کو باآسانی پورا کر سکیں گے ،انہوں نے سول اور فوج کے ملازمین کو ہر ماہ ہزار ریال مہنگائی الاﺅنس دینے کا حکم بھی دیا۔

ریٹائرڈ ملازمین اور سوشل انشورنس لینے والے شہریوں کو ماہانہ 500ریال الاﺅنس دیا جائے گا ساتھ ہی ساتھ سوشل سکیورٹی حاصل کرنے والے شہریوں کو ماہانہ 500ریال الاﺅنس کا اعلان بھی کیا ،شاہی فرمان کے مطابق طلباءاور طالبات شہریوں کے وظیفے میں 10فیصد اضافہ کیا گیا ۔


ای پیپر