Source : Facebook

نواز شریف ،زرداری رابطوں کی خبریں بے بنیاد ہیں:مریم اورنگزیب
18 دسمبر 2018 (20:44) 2018-12-18

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے محمد نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان رابطوں کی خبر کی تردید کردی ۔

منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان رابطوں کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے درمیان رابطوں کے حوالے سے خبر درست نہیں،میڈیا سے درخواست ہے کہ قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے گریز کرے۔


ای پیپر