چیئرمین نیب جلد اپوزیشن اراکین سے ملاقات کرینگے ،ترجمان نیب
کیپشن:   Source : Facebook
18 دسمبر 2018 (19:55) 2018-12-18

اسلام آباد: نیب میں موجود بڑے بڑے کیسز کے بعد اپوزیشن اراکین نے چیئرمین نیب سے ملاقات کیلئے تحریری رابطہ کر لیا ،اطلاعات کے مطابق نیب ترجمان کے مطابق اپوزیشن اراکین کا خط موصول ہو گیا ہے جس میں چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے ۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب اراکین پارلیمنٹ کا بے حد احترام کرتے ہیں‘ وہ ان سے ملاقات کیلئے تیار ہیں‘وہ دورہ لاہور کے بعد اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کرینگے۔واضح رہے کہ اپوزیشن ارکان نے چیئرمین نیب سے ملاقات کےلئے خط لکھا تھا۔


ای پیپر