آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ کے دوران بھارتی کھلاڑی لڑ پڑے

پرتھ: آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں میچ میں بھارتی سورما آپس میں ہی لڑ پڑے ،ایشانت شرما اور جدیجا کی لڑائی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گئی ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے دونوں کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہو ئی جس کے بعد ایشانت شرما نے انہیں اشارے سے جا نے کا کہا ،دونوں کی لڑائی دیکھتے ہوئے پویلین میں بیٹھے کلدیپ جلدی سے گراﺅنڈ میں پانی لے کر پہنچے اور معاملہ کو رفع دفع کروایا ۔
Just a discussion over KLR batting, I presume. pic.twitter.com/5WM7XNygFJ
— Cricketing Baboon (@MadMart05) December 18, 2018
تفصیلات کے مطابق بھارتی آل راﺅنڈر جڈیجا میچ کا حصہ تو نہیں تھے انہیں فیلڈنگ کیلئے گراﺅنڈ میں بلایا گیا تھا ،ابھی تک واضح نہیں ہو سکا دونوں کھلاڑیوں میں کس بات پر لڑائی ہوئی تھی ۔
واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 146 رنز سے شکست ہوئی ہے میچ میں 8 وکٹیں لینے والے نیتھن لیون کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔