Source : Facebook

سکولوں میں 45فیصد بچے آئس کرسٹل نشے کا شکار ہیں،شہریار آفرید ی کا انکشاف
18 دسمبر 2018 (19:00) 2018-12-18

اسلام آباد :شہر یار آفرید ی نے بڑا انکشاف کر تے ہوئے کہا کہ ڈر گ مافیا ہماری نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں ،اس وقت 75فیصد بچے آئس نشے کا شکارہیں ،بچوں کی عزتوں سے کھیلنے والوں کو عبرت کا نشانہ بنائیں گے ،اس معاملہ میں پولیس ، تمام اداروںاور نوجوانوں کو اپنے ساتھ ملانا ہو گا ۔

جد ید ٹیکنالوجی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں ،والدین کو سمجھنا ہو گا کہ بچے ان ڈیوائسز کو کس لئے استعمال کر رہے ہیں ،ان ڈیوائسز کے غلط استعمال سے ہی بچے تباہی کی جانب بڑ ھ رہے ہیں ۔

شہریار آفرید ی نے خطرناک انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے سکو ل بیگز میں کرسٹل آئس ،منشیات و دیگر چیزیں موجود ہو تی ہیں ،والدین کو آگاہی نہیں کہ بچے کس تباہی کے طوفان میں دھنسے ہوئے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ایک خود کش بمبار چند سو افراد کو نشانہ بنا تا ہے لیکن منشیات مافیا پوری قوم کو تباہ کرتی ہے .

انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ 75فیصد بچے آئس نشے کا شکار ہیں طالب علموں کی بڑی تعداد کرسٹل نشے میں مبتلا ہے ،45فیصد بچے منشیات بالخصوص آئس کرسٹل کا استعمال کرتے ہیں ،وزیراعظم کے حکم پر پولیس نے سخت ترین کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے‘ پاکستان کے مستقبل کیلئے اقدامات کررہے ہیں‘بچے اور بچیاں مل کرپاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں گے۔


ای پیپر