Source : Facebook

 بسنت منانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
18 دسمبر 2018 (17:55) 2018-12-18

لاہور :لاہوریوں کیلئے تحریک انصاف حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی ،صوبائی وزیر اطلاعات نے لاہوریوں کا دل پسند تہوار بسنت منانے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 2019فروری کے دوسرے ہفتے میں بسنت منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بسنت لاہور کا ثقافتی فیسٹول ہے جس سے اربوں روپے کا بزنس ہو تا تھا ،انہوں نے کہا اس حوالے سے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو منفی پہلوﺅں کا جائزہ لے کر اپنی تجاویز دیں گی ۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لاہور کے عوام بسنت کا فیسٹیول جوش و خروش سے منائیں گے کورٹ کا فیصلہ موجود ہے ، بسنت پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بسنت کے تہوار کی بحالی میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کمیٹی قائم کر دی ہے جو وزیر قانون بشارت راجہ کی سربراہی میں سفارشات مرتب کرے گی۔


ای پیپر