نواز شریف کے سکیورٹی گارڈز کیخلاف مقدمہ درج
18 دسمبر 2018 (16:23) 2018-12-18

اسلام آباد : نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈز کا نجی ٹی وی کے کیمرہ مین سید واجد پر تشدد کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کر لیا گیا ، متاثرہ کیمرہ مین کی درخواست پر نواز شریف کے تین سیکیورٹی گارڈز کو مقدمہ میں شامل کیا گیا ہے، زیر دفعہ 506 ٹو اور 355 کے تحت درج مقدمے میں سیکیورٹی گارڈ شکور کو نامزد جبکہ دیگر دو نامعلوم شامل ہیں۔

کیمرہ مین واجد علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے لئے اپنے دفتر کی جانب سے معمول کی کوریج پر مامور تھا۔ نواز شریف کی واپسی کی فوٹیج بنانے لگا تو اس دوران انکے چیف سیکیورٹی افسر کے کہنے پر دیگر دو گارڈز نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کے نتیجے میں زخمی ہوکر بے ہوش ہوگیا ساتھیوں نے ہسپتال پہنچایا۔ ایف آئی آر تشدد کا واقعہ عثمان چیمہ، وہاب کامران اور دیگر جرنلسٹ ساتھیوں کی موجودگی میں پیش آیا۔ نواز شریف کے سیکیورٹی عملے نے ظلم کی انتہا کردی۔


ای پیپر