فوٹو بشکریہ فیس بک

برٹش ائیر ویز کا 10 سال بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
18 دسمبر 2018 (15:30) 2018-12-18

اسلام آباد: پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، برٹش ائیر ویز نے 10 سال بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق برٹش ائیر ویز نے اگلے سال جون سے پاکستان کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ برٹش ائیر ویز نے 2008 میں سیکیورٹی کی صورتحال پر پاکستان میں فلائٹ آپریشن بند کر دیا تھا۔

نمائندہ برٹش ائیر وئز رچرڈ کراؤڈر نے بتایا کہ ہفتے میں 3 فلا ئٹس اسلام آباد سے ہیتھرو کے لیے اڑان بھریں گی۔ فلائٹس کے لیے تھری کلاس 787 ڈریم لائن طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

نمائندہ برٹش ائیر ویز رچرڈ کراؤڈر نے کہا ہے کہ برطانیہ کے 15 لاکھ لوگوں کی جڑیں پاکستان میں ہیں۔ پاکستان آرمی اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا کہ حکومت پاکستان کا دنیا بھر سے رابطہ بڑھانا چاہتی ہے۔ آپریشن کا آغاز اگلے سال جون سے ہو گا۔ حکومت پاکستان نے برٹش ایئرویز کی پروازیں دوبارہ بحال کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔


ای پیپر