فوٹو بشکریہ فیس بک

نواز شریف مریم نواز کیلئے این آر او ڈھونڈ رہے ہیں: شیخ رشید
18 دسمبر 2018 (14:19) 2018-12-18

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف مریم نواز کیلئے این آر او ڈھونڈ رہے ہیں۔

شیخ رشید نے پمز ہسپتال میں کیمرہ مین امین واجد علی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو لوٹنے والے غداری کے مرتکب ہوئے، مارچ سے پہلے پہلے جھاڑو پھر جائے گا۔ عوام جان چکے ہیں، چور کون ہے اور چوکیدار کون ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ چور اس دفعہ بچ گئے تو پھر اس ملک کو صرف اللہ بچا سکتا ہے۔ ملک میں سیاست کے نام پر بھیڑیئے آگئے تھے جنہوں نے قوم کو نوچا۔ اصل گناہ گار جیلوں سے باہر گھوم رہے ہیں، 80 فیصد بے گناہ جیلوں میں قید کاٹ رہے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ آصف زرداری کی کوئی دلچسپی نہیں بلاول بھٹو کو این آر او ملے۔


ای پیپر