فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سمارٹ کارڈ منصوبے کا افتتاح کر دیا
18 دسمبر 2018 (12:37) 2018-12-18

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سمارٹ کارڈ منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ سمارٹ کارڈ کا مقصد گاڑی اور موٹرسائیکل صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

پنجاب میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی رجسٹریشن بک کے بجائے سمارٹ کارڈ ملیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سمارٹ کارڈ منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے سمارٹ کارڈ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا۔

صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایکسائز، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔


ای پیپر