فوٹو بشکریہ فیس بک

احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی، گارڈز کے صحافیوں کو دھکے
18 دسمبر 2018 (11:40) 2018-12-18

اسلام آباد: نواز شریف کے گارڈز باز نہ آئے کل کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنایا آج صحافیوں کو دھکے دیتے رہے۔

نواز شریف کی احتساب عدالت آمد پر صحافی واقعے کے خلاف سراپا احتجاج بنے تو گارڈز نے میڈیا نمائندگان کو دھکے مارے۔ سابق وزیر اعظم بات سنے بغیر ہی کمرہ عدالت میں چلے گئے۔ جبکہ لیگی رہنما طارق فضل چودھری صحافیوں کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانیاں کراتے رہے۔

دوسری جانب تشدد کا نشانہ بننے والے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین واجد ضیاء نے نواز شریف کے تینوں سیکیورٹی گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔


ای پیپر