فوٹو بشکریہ فیس بک

برطانوی وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن لیڈر نے تحریک عدم اعتماد پیش کر دی
18 دسمبر 2018 (11:15) 2018-12-18

لندن: برطانوی وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن لیڈر نے تحریک عدم اعتماد پیش کر دی۔ جیرمی کوربن کہتے ہیں تھریسامے کی جانب سے بریگزٹ ڈیل پر رائے شماری کو مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کیخلاف پارلیمنٹ میں ایک اور تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے پیش کی۔

جیرمی کوربن نے کہا کہ تھریسامے نے ملک کو بدترین بحران سے دوچار کردیا ہے۔ ہمیں تھریسامے پر اعتماد نہیں، ایوان زیریں اس معاملے پر حتمی فیصلہ کرے۔ وزیراعظم نے بریگزٹ ڈیل پر رائے شماری 14 جنوری تک مؤخر کردی تھی۔


ای پیپر