سکرین گریب یو ٹیوب ویڈیوز

فلم ، ٹی وی اور سٹیج کے نامور اداکار علی اعجاز انتقال کر گئے
18 دسمبر 2018 (10:56) 2018-12-18

لاہور: پاکستان فلم ، ٹی وی اور سٹیج کے نامور اداکار علی اعجاز انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق علی اعجاز کی عمر 77 برس تھی، آج صبح ان کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ معروف اداکار نے اپنے فنی کیر ئیر کا آغاز 1967 میں کیا تھا۔

ابتدا ہی سے منجھے ہوئے اداکار کی حیثیت سے معروف ہوئے۔ علی اعجاز نے اپنے فنی کیر ئیر میں لازوال کردار ادا کیے جو ٹی وی اور فلم کے ناظرین کے دلوں پر نقش ہو گئے۔

انہوں نے مجموعی طور پر 28 فلموں میں کام کیا۔ ٹی وی ڈراموں میں "خواجہ اینڈ سنز " اور " کھوجی " انتہائی مقبول ڈرامے تھے۔


ای پیپر