photo cricinfo

کینگروز نے بھارتی سورماؤں کو پرتھ ٹیسٹ میں 146 رنز سے شکست دیدی
18 دسمبر 2018 (10:11) 2018-12-18

سڈنی: میزبان کینگروز نے بھارتی سورماؤں کو پرتھ ٹیسٹ میں 146 رنز سے شکست دے دی۔ فتح کے بعد 4 میچز کی سیریز بھی ایک ایک سے برابر کردی۔

پرتھ میں ہونیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کو 287 رنز کا ہدف پہاڑ جیسا لگا اور پوری ٹیم 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ رہانے اور رشبا پانت 30 ، 30 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون اور مچل اسٹارک نے 3،3 جبکہ جوش ہیزلی وڈ اور پیٹ کمنس نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر نیتھن لیون کو 'مین آف دی میچ' کے اعزاز سے نوازا گیا۔


ای پیپر