فوٹو بشکریہ فیس بک

رواں سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں 70 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کمی ہوئی
18 دسمبر 2018 (09:45) 2018-12-18

کراچی: پاکستان میں رواں سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے، گزشتہ سال کی نسبت غیر ملکی سرمایہ کاری 70 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کم ہوگئی۔

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری ایک ارب 25 کروڑ ڈالر سے زائد رہی۔ لیکن رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 70 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی۔ اس بار 5 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری محض 5 کروڑ 50 ڈالر رہی۔ یعنی مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 56 فیصد سے زائد کمی ہوئی۔

رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران براہ راست سرمایہ کاری میں 47 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔ اور جولائی سے نومبر تک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 88 کروڑ سے زائد رہی۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ سے بھی غیر ملکی سرمایہ کاروں نے انخلاء کا سلسلہ جاری رکھا۔ 5 ماہ کے دوران اسٹاک مارکیٹ سے 23 کروڑ ڈالر کا انخلاء ہوا۔


ای پیپر