بوجھو تو جانیں! 
18 دسمبر 2018 2018-12-18

٭وہ کون سا حکمران ہے جو سمجھتا ہے ” گل پیا ڈھول تے ہن وجاناای پئے گا “؟

٭وہ کون سا مولوی ہے سوتے ہوئے جس کے منہ سے خراٹے نکلنے کے بجائے گالیاں نکلتی ہیں ؟

  ٭وہ کون سے وفاقی وزراءہیں جو شراب پر پابندی لگنے کے امکانات پر سخت پریشان ہیں ؟ ٭وزیراعظم عمران خان کی وہ کون سی خواہش ہے جو ان کی پوری کوشش کے باوجود پوری نہیں ہورہی ؟

٭وہ کون سی خاتون وفاقی وزیر ہے جو سمجھتی ہے وزارت برقرار رکھنے کے لیے کارکردگی بڑھانے کی نہیں وزن کم کرنے کی ضرورت ہے ؟؟!

٭وہ کون سا ادارہ ہے جو سمجھتا ہے بس وہی پاک صاف ہے باقی سب ”گندے بچے“ ہیں ؟؟!

٭وہ کون سا پولیس افسر ہے جس کی لاہور میں اربوں روپے کی پراپرٹی ہے اور اس نے ریٹائرڈ پولیس افسرسعود عزیز کی قانونی مدد کے نام پر بھی کروڑوں روپے اکٹھے کرکے ہڑپ کرلیے تھے؟؟

٭وہ کون سا وفاقی وزیر ہے جس کی کسی بات پر وزیراعظم نے سرزنش کی تو وہ پھوٹ پھوٹ کر روپڑا ؟

٭وہ کون سا سینئر صحافی وتجزیہ کار ہے جو اکثر نجی محفلوں میں یہ کہتا ہے وزیراعظم عمران خان نے کئی بار ان سے ادھار لیا جوواپس نہیں کیا ؟؟!

٭کون سا حکمران سیاستدان صرف کانوں کا نہیں زبان کا بھی کچا ہے؟؟!

٭کون سا وزیر اعلیٰ ہروقت یہ دعائیں کرتا ہے مرداول کے خاتون اول سے تعلقات ہمیشہ مثالی رہیں ؟

٭چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کسے سب سے زیادہ زہر لگتے ہیں ؟؟!

٭وہ کون سا ”عالم دین“ ہے جو ہروقت ”بادشاہوں “ کی قربت حاصل کرنے کی ہوس میں مبتلا رہتا ہے؟؟!

٭ملک کا اگلا وزیراعظم بنانے کے لیے کس سیاستدان پر نظریں جمائی جارہی ہیں ؟؟!

٭کون سا پولیس افسر ڈی جی ایف آئی اے لگنے کے لیے ایڑی چوٹی ودیگر اعضا ءکا پورا زور لگارہا ہے ؟؟!

٭کون سا کالم نویس ایم ڈی پی ٹی وی بننا چاہتا تھا ایک وفاقی وزیر نے اسے نہیں بننے دیا ؟؟!

٭پنجاب کا وہ کون سا صوبائی وزیر ہے جو اپنے محکمے کے سیکرٹری سے محض اس لیے ناراض ہے وہ اسے ناجائز کمائی سے کوئی راستہ نہیں دیکھا رہے ؟؟۱

٭وزیراعظم عمران خان اپنی کس عادت سے بہت تنگ ہیں ؟؟!

٭کون سے دوپولیس افسر ہیں جنہوں نے اپنی پنجاب واپسی کے لیے دو تین انتہائی اہم وفاقی وزراءکو بطور سفارش وزیراعظم کے پاس بھیجا پردال نہیں گلی !

٭ڈی آئی جی رینک کے کس پولیس افسرکی ناجائزطریقے سے بنائی گئی پراپرٹی کی خفیہ چھان بین ہورہی ہے اور عنقریب اس کا کیس نیب کو بھجوایا جارہا ہے ؟؟! 

٭وہ کون سی خاتون ایم این اے ہے جس نے حال ہی میں وفاقی وزیر بننے کے لیے ”تگڑی سفارش “ کروائی پر ناکام ہوگئی ؟؟

٭شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین کس کے پریشر پر بنانا پڑا ؟؟!

٭وفاقی وزیر مراد سعید اپنی کون سی ” خصوصیت“ کی وجہ سے اتنے اہم ہیں ؟؟

٭پنجاب میں حکومت کے اصل اختیارات کس کے پاس ہیں ؟؟!

٭کون سا وفاقی وزیر، وزیراعظم سے تنہائی میں ملنا چاہتا ہے مگر پوری کوشش کے باوجود اس کی یہ خواہش فی الحال پوری نہیں ہورہی ؟؟

٭چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کریں گے ؟؟!

٭اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کس سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں جو نہیں کروائی جارہی ؟؟؟

 ٭پنجاب کے کچھ سیاسی ” رانے“ بشمول رانا ثناءاللہ اور رانا مشہود اب تک کیوں گرفتاریوں سے بچے ہوئے ہیں ؟

٭سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف گرفتاری اور بیماری کے باوجود اتنے مطمئن کیوں نظر آتے ہیں ؟؟!

٭سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم شریف کی ”خاموشی“ کی اصل وجہ کیا ہے؟؟!

٭بے لگام بیوروکریسی کو قابو کرنے کے لیے کس ”نئے فارمولے“ پر غوروفکر کیا جارہا ہے ؟؟!

٭وفاق میں تعینات کون سا بڑا افسر اب بھی شریف برادران کی ہدایات پر زیادہ عمل کرتا ہے؟؟!

٭عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی ”اصل سٹوری“ کیا ہے؟؟!

٭وزیراعظم تین وفاقی وزراءکو ان کی مبینہ کرپشن اور نااہلی کے باوجود کس ”مجبوری“ کے تحت فارغ نہیں کرسکے؟؟!

٭سندھ کے کون سے سیاستدان کو ایک معروف ماڈل کی سفارش پر صوبائی وزیر بنایا گیا ؟؟!

٭سابق صدر آصف علی زرداری کی راتیں اور شامیں آج کل کس کے ساتھ گزرتی ہیں؟؟!

٭کون سا حکمران سیاستدان ان دنوں مکمل طورپر جادو کے اثر میں ہے ؟؟!

٭کون سا تجزیہ کار وزیراعظم عمران خان سے صرف اس لیے ناراض ہے کہ وزیراعظم نے اسے منہ لگانا مستقل طورپر ترک کردیا ہے ؟؟؟

٭کون سا بڑا صحافی ان دنوں سخت پریشان ہے کہ کچھ سیاستدانوں اور افسروں کے بعد کچھ صحافی بھی نیب کی پکڑ میں نہ آجائیں ؟؟!

٭جھوٹ کا مقابلہ ہو تو کون سا وفاقی وزیر ”پہلی پوزیشن“ حاصل کرسکتا ہے ؟؟؟

٭ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی اب تک شادی نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ کیا ہے ؟؟!

٭بلاول بھٹو زرداری کی سب سے بڑی ”کمزوری“ کیا ہے ؟؟؟

٭آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کس ”خوبی“ کے تحت انہیں ”ایکسٹینشن “ دینے پر غور کیا جاسکتا ہے ؟؟!

٭وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی وزیراعظم کے ساتھ اتنی قربت کی خاص وجہ کیا ہے ؟؟!

٭کون سا وفاقی وزیر اپنے محکمے سے خوش نہیں اور وہ سوچ رہا ہے اس کا محکمہ تبدیل نہ کیا گیا تو وہ پارٹی تبدیل کرلے گا ؟؟!

٭کون سا ریٹائرڈ پولیس افسر اور حالیہ قلم کار ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب لگنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جو پورا نہیں لگ سکا !

٭پی ٹی آئی کی وہ کون سی خاتون رکن اسمبلی ہے جس نے اچھے مستقبل کی پلاننگ کے لیے ”باپردہ“ رہنا شروع کردیا ہے !

٭ایک وفاقی اور ایک صوبائی خفیہ سول ایجنسی میں تعینات وہ کون سے دو اعلیٰ پولیس افسران ہیں جو، اب بھی سابقہ شریف حکمرانوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور موجودہ حکمرانوں کو مسلسل غلط اطلاعات فراہم کررہے ہیں ؟

٭وزیراعظم عمران خان کی قربت حاصل کرنے کے لیے کس خوبی کا ہونا ضروری ہے؟؟!

٭وہ کون سا پولیس افسر ہے جو ایک ”کھسرے“ سے شادی کرنے کے لیے تیار ہوگیا تھا ؟؟

٭اتحادی جماعت سے تعلق رکھنے والے کس ایم این اے کو انتہائی طاقتور سفارش ہونے کے باوجود وزیراعظم عمران خان وفاقی وزیر بنانے کے لیے تیار نہیں ہورہے ؟؟!

٭پنجاب کا وہ کون سا وزیر ہے جو تقریباً ہروقت ”مدہوش“ ہوتا ہے ؟؟!

٭کون سا وفاقی وزیر استعفیٰ دینا چاہتا ہے مگر کچھ خفیہ قوتوں نے اسے روکا ہوا ہے ؟؟

٭وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کون سی ”مراد“ روز پوری ہو جاتی ہے ؟؟!

٭پنجاب پولیس میں تعینات وہ کون سی خاتون ایس پی ہے جو قتل کی تفتیشوں کے بھی پیسے پکڑ لیتی ہے۔ 

٭وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دورہ چین ملتوی ہونے کی اصل وجہ کیا ہے ؟؟!

٭وہ کون سا سینئر تجزیہ کار و”تجربہ کار“ ہے جو حکمرانوں کو گالیاں بھی دیتا ہے اور ان کے درپر حاضریاں بھی دیتا ہے ؟؟!

٭ماڈل واداکارہ ایان علی آج کل کس حال میں، کہاں اور کس کے پاس ہیں ؟؟!


ای پیپر