عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا : وزیر اعظم عمران خان
18 اگست 2020 (17:17) 2020-08-18

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر کہا کہ جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا ، عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا جدو جہد کااصل مقصد ہے۔ 

حکومت بنانے پر دو سال پورے ہونے پر عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24 سالہ جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی، معاشرے کے کمزور طبقہ کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے، ہماری جدو جہد کا محور ہر کمزور پاکستانی ہے۔کمزور طبقے کیلئے سوچنا اصل ایمان ہے، مدینے کی فلاحی ریاست کے تصور کوعملی شکل دینا چاہتا ہوں، تعلیمی نصاب میں مدینے کی فلاحی ریاست کا تصور شامل کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نصاب میں ریاست مدینہ کاتصورشامل کریں، ابتدائی طور پر8 ویں اور9ویں  جماعت کے لیے نصاب تیار کیا جائے گا۔ مشکل وقت میں محنت سے کامیابی حاصل کی ہے، جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا ، عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا جدو جہد کا اصل مقصد ہے۔ کابینہ اجلاس میں حکومت کی نمایاں کامیابیوں کا ذکر کیا گیا جبکہ معاشی اور سفارتی کامیابیوں پر کابینہ میں تفصیلی بات چیت ہوئی ۔


ای پیپر