حکومت کے چوری ٗ جھوٹ اور یو ٹرن میں سو بٹا سو نمبر ہیں: مریم اورنگزیب
18 اگست 2020 (17:13) 2020-08-18

 اسلام آ باد:  پاکستان مسلم لیگ (ن)  کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا  ہے کہ حکومت کے دو سال میں صرف چوری ، جھوٹ اور یو ٹرن میں سو بٹا سو نمبر ہیں ،دو سال کی  ناکامی ، جھوٹوں ، کرپشن ، وعدہ خلافی کی داستان ، کہاں تک سنو گے کہاں تک سنائیں ،  دو سال سے نالائق، نا اہل اور چور ٹولہ پاکستان پر مسلط ہے، جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کیا گیا، آج جو کارکردگی بتائی گئی وہ ڈھٹائی کی اعلی مثال تھی، ملک میں ہر طرف بے روزگاری اور مہنگائی، غریب عوام کی سننے والا کوئی نہیں۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کوحکومت کی جانب سے پھول لگا کر جس دو سالہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ اتنی ناکام داستان اور جھوٹ پر مبنی کارکردگی کو بیچاگیاہے ،چھ، سات وزیروں کی لائن لگا  کر جھوٹ بولاگیا کیونکہ ایک وزیر سے بیان کرنے کی بات نہیں تھی ،پچھلے دو سال سے نا لائق، نااہل اور چور حکومت کو آر ٹی ایس کے ذریعے مسلط کیاگیاہے انہوں نے جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کیاہے اور پاکستان کی عوام نے جھوٹ سننے کا ریکارڈ قائم کیاہے جبکہ جھوٹ بولنے کا عمران خان اور ان کے ٹولے کا ریکارڈ اب کوئی گینز ورلڈ بک میں بھی کوئی نہیں توڑ سکتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ جس کارکردگی کا بتایا گیا ہے وہ اس حکومت کی اپنیرپورٹس کے منافی ہے، آج ملک کے اندر معاشی بدحالی ،بے روز گاری ،بھوک اور افلاس ہر طرف چھائی ہوئی ہے ،یہ سب باتیں حکومتی سروے رپورٹ کاحصہ بھی ہیں ، حکومت اگر ایک وزیر کے ساتھ کیا پوری کابینہ کے ساتھ جھوٹ بولنا چاہیں تو نہیں بول سکتے ہیں۔پاکستان کے عوام کے گھر میں چولہا نہیں جلتا،تین وقت کی روٹی نہیں ملتی اور آج پاکستان میں روز گار نہیں ہے اور ملک میں جو مہنگائی ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں مل سکتی ہے ،اس حکومت نے90دن سے کہانی شروع کی اور 2سال میں کچھ نہیں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ یہ حکومت سلیکٹڈ ہے اور لا کر بٹھائی گئی ہے ، آج تک ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا صرف یو ٹرن اور جھوٹ بولا گیا ہے ، ہر شعبے میں ناکامی ہے ،کشمیر پر جھوٹ بولا گیا۔ملک میں اہلیت اور قابلیت کا جنازہ نکالاگیا اس وقت ملک تباہ کن صورتحال میں ہے جبکہ یہ وزیر اعظم نے نوٹس لے کر عوام کو تباہ کیا،نوٹس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ  یہ نالائق اور کھلنڈروں کا ٹولہ ہے ۔ آج کورونا وائرس کو ڈھال بنا کر معیشت کی تباہی کو چھپایا جا رہا ہے ۔


ای پیپر