file photo

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ بارش کی جیت پر ختم ہوگیا
18 اگست 2020 (14:54) 2020-08-18

لندن: ساؤتھمپٹن ٹیسٹ بارش کی جیت پر ختم ہوگیا، میچ کے دوران کھیل سے زیادہ برستے بادلوں کا راج رہا۔

پانچ دن میں دو اننگز بھی پوری نہ ہوسکیں، آخری دن بھی صرف ایک سیشن کا کھیل ہوا، میچ کے اختتام تک انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 110 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے 72 رنز بنانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، تین میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، آخری ٹیسٹ 21 اگست سے ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔


ای پیپر