file photo

ملک میں کورونا کی صورتحال کنٹرول میں آگئی
18 اگست 2020 (13:25) 2020-08-18

لاہور: ملک میں کورونا کی صورتحال کنٹرول میں ہے، متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی، چوبیس گھنٹے میں 617 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وبا سے 15 اموات ہوئیں، مجموعی تعداد دو لاکھ 89 ہزار 832 ہے۔ 2 لاکھ 70 ہزار 9 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کورونا سے بچاؤ کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی، عالمی ادارہ برائے صحت نے بھی اعتراف کرلیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے غیرملکی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ وبا سے نمٹنے کیلئے سازوسامان چین سے حاصل کیا، معیشت کے استحکام کیلئے حکومت نے ایک ارب ڈالر کا ریلیف پیکج جاری کیا۔

بلوچستان میں لاک ڈاؤن کے بعد عوام احتیابی تدابیر سے مبرا ہوگئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا نوٹس، انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری، ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت، مراسلے میں متعلقہ اداروں کو عوام میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے بھی کہا گیا۔


ای پیپر