file photo

جنرل باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات
18 اگست 2020 (10:23) 2020-08-18

ریاض: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، فوجی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت ہوئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل الرویلی اور جنرل باجوہ نے دونوں ممالک میں عسکری تعاون سے متعلق نئی جہتوں کا جائزہ لیا ، مشترکہ جنگی مشقوں اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی وزارت دفاع میں رکھی گئی یاداشت کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔

اس سے قبل جنرل باجوہ نے ریاض پہنچنے پر سعودی چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حامد سے ملاقات کی، جس میں عسکری اور دفاعی تعاون میں فروغ پر گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے کمانڈر جوائنٹ فورسز سعودی عرب سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں فوجی تعلقات، مشترکہ مشقوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی آرمی چیف کے ہمرا ہ ہیں۔


ای پیپر