Source : Yahoo

نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب پر نیب زدہ کے بعد قتل کا الزام ،سنسنی خیز انکشافات
18 اگست 2018 (20:26) 2018-08-18

لاہور:وفاق کی حکمران جماعت تحریک انصاف کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے قتل کے کیس میں دیت دے کر چھوٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عثمان بزدارکیخلاف قتل کا مقدمہ 1998 میں درج ہوا،ایف آئی آر میں عثمان بزدار،ان کے والد اور بھائی کو نامزد کیا گیا تھا،ڈیرہ غازی خان کی عدالت نے 2000 میں فیصلہ سنایا، نامزد وزیراعلیٰ پنجاب ان کے والد اور بھائی نے دیت دے کر رہائی پائی۔

واضح رہے کہ فاروق بندیال کو اسی طرح کے کیس میں پارٹی سے نکالا گیا تھا،فاروق بندیال کو شبنم زیادتی کیس میں ملوث ہونے پر پارٹی سے نکالا گیا تھا۔


ای پیپر