Source : Yahoo

قرضوں کی ادائیگی ، حکومت کو 9 ارب ڈالرز کا انتظام کرنا ہوگا
18 اگست 2018 (20:16) 2018-08-18

کراچی:نئی حکومت کےلئے بڑا چیلنج، رواں مالی سال قرض و سود کی ادائیگیوں کےلئے 9 ارب ڈالر سے زائد کا انتظام کرنا ہوگا۔

ادائیگیوں کا توازن بگڑنے کے باعث حکومت کا انحصار مسلسل بیرونی قرضوں پر بڑھ رہا ہے۔ قرضوں میں اضافے کےساتھ ساتھ اصل کےساتھ ساتھ سود کی ادائیگیاں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، نوبت اب یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ پاکستان کو رواں مالی سال 9 ارب ڈالر سے زائد کے رقم قرض و سود کی مد میں خرچ کرنا پڑے گے یعنی قرض اتارنے کےلئے مزید قرض لینا ہوگا۔

رواں مالی سال پاکستان کو لگ بھگ 9 ارب 30 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہونگے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں قرض و سود کی مد میں 7 ارب 40 کروڑ ڈالر خرچ کیے گئے تھے جس میں 5 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرض اور 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کا سود ادا کیا گیا۔


ای پیپر