Source : Yahoo

عمران کا نائب کپتان ہوں‘وہ جانتے ہیں مجھے کیا کردار دینا ہے ‘شاہ محمود قریشی
18 اگست 2018 (18:43) 2018-08-18

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے عوام کو کچھ نہیں دیا، تبدیلی کیلئے عمران خان کے قافلے میں شامل ہوا۔

عمران خان کا نائب کپتان ہوں، وہ جانتے ہیں نائب کپتان کو کیا کردار دینا ہے۔ایوان صدر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن )اور پیپلزپارٹی عوام کی امنگوں پر پورا نہیں اتریں، میرا نظریہ تھا عمران خان کا ساتھ دو اور تبدیلی قافلے میں شامل ہوجاو۔

انہوں نے کہا ملک میں تبدیلی ا?ئی اور عمران خان ا?ج وزیراعظم پاکستان بن گئے ہیں، ہمیشہ کہا عمران خان کا نائب کپتان ہوں، وہ جانتے ہیں نائب کپتان کو کیا کردار دینا ہے۔


ای پیپر