Source : Yahoo

وزیراعلی پنجاب کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان بزدار کے اثاثوں کی تفصیلات
18 اگست 2018 (17:09) 2018-08-18

لاہور : پنجاب کے لیے تحریک انصاف کے وزیراعلی کے امیدوار عثمان بزدار کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

عثمان بزدار نے جمع کرائی گئی دستاویزات میں اپنے اثاثوں کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے ظاہر کی ہے، ان کے پاس 24 لاکھ روپے مالیت کے 3 ٹریکٹر اور 36 لاکھ روپے مالیت کی 2 گاڑیاں ہیں۔دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار کے پاس 20 تولہ سونا اور50ہزار روپے کا فرنیچر ہے جب کہ ان کے چار بینکوں میں اکانٹس ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 3 انشورنس پالیسیاں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ پنجاب کا وزیراعلی بنوں گا، عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پسماندہ علاقے کو نمائندگی دی۔انہوں نے کہا کہ ایسی کارکردگی دکھائیں گے جو ماضی میں کسی وزیراعلی نے نہیں دکھائی ہوگی۔


ای پیپر