Source : Yahoo

اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان انتقال کر گئے
18 اگست 2018 (15:45) 2018-08-18

واشنگٹن: اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔کوفی عنان کا پورا نام کوفی عطا عنان تھا، ان کا تعلق گھانا سے تھا۔ وہ 8 اپریل 1938ءکو پیدا ہوئے، اور جنوری 1997 ء سے دسمبر 2006ء تک اقوام متحدہ کے ساتویں جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہے۔

انسانیت کی خدمات کیلئے انہیں نوبل امن انعام سے بھی نوازا گیا تھا۔آصف زرداری کا انتقال پر اظہار افسوس کیا ،انہوں نے کہا کوفی عنان نے پوری دنیا میں اپنا بہترین کردار ادا کیا ،عالمی دنیا کوفی عنان کی خدمات یا د رکھے گی ۔


ای پیپر