Source : Yahoo

سادگی اختیار کر و ،تواضع صرف پانی یا سادہ چائے ، وزیر اعظم عمران خان
18 اگست 2018 (15:14) 2018-08-18

اسلام آباد : نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے کام شروع کر دیا ، وزیر اعظم آفس پہنچ گئے ۔ وزیر اعظم آفس کے بارے میں بریفنگ دی گئی، اعلیٰ افسران سے

تعارف کروایا گیا ،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پہلی ہدایت میں وزیر اعظم آفس کی انتظامیہ کو سادگی اختیار کرنے اور اخراجات کم کرنے کے بارے میں کہا ہے ،نومنتخب وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری اخراجات کی گنجائش نہیں ہے ،وزیر اعظم آفس میں سادگی اختیار کی جائے ،ماضی کی طرح مہمانوں کی پرتکلف تواضع پر پابندی ہو گی ،صرف پانی اور اگر ضروری ہوا تو سادہ چائے پیش کی جا سکتی ہے ۔

عمران خان نے وزیر اعظم آفس کے مختلف شعبوں کے اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں ہیں تاکہ وزیر اعظم آفس کے بھاری اخراجات کو کم کیا جاسکے ،وزیر اعظم کئی گھنٹے آفس میں موجود رہے اور کام شروع کردیا 


ای پیپر