وزیر اعظم عمران خان اور خاتون اول کا رہائش گاہ کا دورہ

18 اگست 2018 (14:55)

اسلام آباد:نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کے لئے وزیر اعظم ہائوس کا بنگلہ نمبر ایک کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو گیا ہے ۔ وزیر اعظم اور خاتون اول بشریٰ بی بی نے بنگلہ نمبر ایک کا دورہ کر کے اطمینان کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وزیر اعظم عمران خان کے لئے وزیر اعظم ہائوس کے ساتھ بنگلہ نمبر ایک کی تز ئین و آرائش کا کام مکمل ہو گیا ہے اور وہاں پر نیا فرنیچر بھی لگا دیا گیا ہے بنگلہ نمبر ایک میں پانچ بیڈ روم کے ساتھ اٹیچ باتھ روم ، ڈریسنگ روم اور ٹی وی لاﺅنچ سمیت لان اور کارپارکنگ ہے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بنگلہ نمبر ایک کا دورہ کیا اور دونوں نے تزئیں و آرائش دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا ۔

مزیدخبریں