سندھ میں پہلی تا آٹھویں کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
18 اپریل 2021 (21:19) 2021-04-18

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث صوبے بھر میں پہلی تا آٹھویں کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں یکم مئی تک تدریسی عمل معطل رہے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم مئی تک تمام نجی و سرکاری سکولوں میں پہلی تا آٹھویں تک تدریسی عمل معطل رہے گا البتہ ہوم ورک، آن لائن، واٹس ایپ اور ای میل سمیت دیگر متبادل ذرائع سے بچوں کی تعلیم کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ 

سعید غنی کا کہنا تھا کہ نویں سے بارہویں تک کے بچوں کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی اور تمام سرکاری و نجی سکولز جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس ملک میں کورونا کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور کورونا وباءکے باعث پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔


ای پیپر