Inshallah, target, Shaukat Khanum, Karachi hospital, PM Imran Khan
18 اپریل 2021 (16:46) 2021-04-18

کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کا شوکت خانم کینسر ہسپتال سندھ اور جنوبی بلوچستان کے عوام کی خدمت کرے گا ۔

عمران خان نے کراچی میں زیر تعمیر شوکت خانم کینسر ہسپتال کا دورہ کیا ، انہوں نے بتایا کہ انشاء اللہ 2023 میں اس ہسپتال کو کھولنے کا ہدف ہے ، کراچی شوکت خانم لاہور سے سے دوگنا ہے جو تشخیصی اور علاج کی جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا ۔

اس سے قبل وزیر اعظم سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملاقات کی ، وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں معاشی صورتحال پر غور کیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں وزیر توانائی حماد اظہر اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے ۔ شرکا نے شوکت ترین سے معاشی پلان کے حوالے سے سوالات کیے ۔

شرکا نے شوکت ترین سے یہ بھی پوچھا کہ کیا گورنر سٹیٹ بینک کو تبدیل کیا جائے گا ۔ وزیر خزانہ نے شرکا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ رضا باقر کی تبدیلی کا امکان نہیں ۔ ملک کی معاشی صورتحال کا صرف ایک حل ہے اور وہ ہے شرح نمو 6 سے 7 فیصد تک لے جانا ۔


ای پیپر