PM Imran Khan, important statement, honor, Prophet, Sheikh Rashid
18 اپریل 2021 (15:25) 2021-04-18

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کسی صورت گستاخی کو قبول نہیں کریں گے ، وزیراعظم نے کل ناموس رسالت سے متعلق اہم بیان دیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کیلئے عمران خان نے کل اقوام متحدہ جیسا بیان دیا ہے ۔ مسلمان ہونے کی حیثیت سے گستاخی رسول ﷺ کسی صورت قبول نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کالعدم ٹی ایل پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ، کالعدم ٹی ایل پی کے اکاؤنٹ بلاک ہوں گے ، شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی نے 192 جگہ پر سڑکیں بلاک کی ہوئی تھیں ، اب صرف یتیم خانہ کے پاس جہاں ان کی مسجد ہے وہ جگہ بلاک ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور یتیم خانہ چوک پر اب بھی حالات کشیدہ ہیں ، 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں تمام راستے کھلے ہوئے ہیں ۔ 20 اپریل کو بھی تمام راستے ایسے ہی کھلے رہیں گے جیسے اب کھلے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹی ایل پی کو جس طرح بین کیا گیا ہے اس میں تمام معاملات شامل ہیں ، کسی بھی تنظیم پر پابندی سے قبل ان سے مکمل رابطہ کیا جاتا ہے ۔ جب کوئی تنظیم حکومت کی رٹ کو چیلنج کرتی ہے تو اسے ہر طرح سے روکنا پڑتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پابندی لگانے کیلئے جلدی میں ایسے اقدامات کئے گئے جس کیلئے ہم تیار نہیں تھے ، ٹی ایل پی کے معاملے کو پارلیمنٹ میں بھی لے کر جائیں گے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا حصہ ہیں ان کا معاملہ امید ہے حل ہو جائے گا ، پارٹی میں ایسے معاملات ہوتے رہتے ہیں ان سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں 25 موبائل بازار لگانے جار ہے ہیں ، موبائل بازاروں میں عوام کو سستی اشیا فراہم کی جائیں گی ۔ چاہتے ہیں اسلام آباد جیسے مہنگے شہر میں بھی عوام کو سستی اشیا ملیں ۔ 11 قسم کی اشیائے ضروریہ کو سستے داموں فراہم کرنے کی کوشش ہے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، سستے بازاروں کے ذریعےعوام کو ریلیف دے رہے ہیں ۔


ای پیپر