Schools, first, eighth classes, Eid, Pakistan, Education ministers meeting
18 اپریل 2021 (14:24) 2021-04-18

اسلام آباد: عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملک میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے سکولز عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کلاسز کی بحالی پر تبادلی خیال کیا گیا ، اجلاس میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے سکولز عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس میں طے پایا کہ 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے ایس او پیز کے تحت کھلیں گے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وبا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹیز میں آن لائن کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ او ، اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

این سی او سی حکام نے کہا کہ کیسز بڑھ رہے ہیں ، ابھی تعلیمی ادارے نہ کھولیں تو بہتر ہو گا ۔


ای پیپر