Pakistani cricketers, Zimbabwe, excellent performance, South Africa, Babar Azam
18 اپریل 2021 (10:13) 2021-04-18

لاہور: پاکستان کرکٹرز نئے مشن کے لیے تیار ، ٹیم جنوبی افریقہ میں شاندار پرفارمنس کے بعد زمبابوے پہنچ گئی ۔

پاکستان ٹیم زمبابوے میں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی ، ٹیسٹ اسکوارڈ میں شامل کھلاڑی 21 اپریل کو پاکستان سے زمبابوے پہنچیں گے ۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 21 اپریل سے ہو گا جبکہ پہلا ٹیسٹ 29 اپریل کو کھیلا جائے گا ۔

کپتان بابر اعظم کہتے ہیں ٹیم دورہ زمبابوے میں بھی شاندار پرفارمنس دکھائے گی ، جنوبی افریقہ میں پاکستان نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں معرکے سر کیے ۔ بابر اعظم نے سیریز کے دوران شاندار سہولیات دینے پر جنوبی افریقہ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

ادھر قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کہتے ہیں قومی کھلاڑیوں نے دورہ جنوبی افریقہ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، آگے بڑی سیریز ہیں ، مزید بولرز کو موقع دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی بیسٹ ٹیم کھیلی ، جو کھلاڑی نہیں تھے ان پر ہمارا اختیار نہیں تھا ۔

واضح رہے کہ زمبابوے روانگی سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے جیت کا خوب جشن منایا ، کپتان بابر اعظم نے جیت کا کیک کاٹا اور کھلاڑیوں نے ہوٹل اسٹاف کو تحائف پیش کیے ۔


ای پیپر