Weather, pleasant, rain, Lahore, Punjab, Pakistan, Nature, fasting people
18 اپریل 2021 (09:16) 2021-04-18

لاہور : قدرت روزہ داروں پر مہربان ہوگئی ، پنجاب ، اسلام آباد ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے روزہ داروں کے چہرے کھل گئے ۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے ، بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے ۔

کراچی کا موسم گرم ، موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ دادو اور مٹھی میں 40 جبکہ نواب شاہ میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا ۔

گرمی کو بریک لگنے سے شہری خوشی سے نہال تو ہو گئے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ بارش کی صورت میں کپاس کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔


ای پیپر