Corona virus kills more than 3 million people worldwide, paralyzes livelihoods, destroys economy
کیپشن:   فائل فوٹو
18 اپریل 2021 (09:10) 2021-04-18

واشنگٹن: کورونا وائرس کی عالمی وبا دنیا کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ اگرچہ اس مرض کے تدارک کیلئے ادویات تیار کر لی گئی ہیں لیکن اس کے باوجود اس عفریت سے جان چھڑانا مشکل نظر آ رہا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق عالمی وبا میں اب تک دنیا بھر میں چودہ کروڑ تیرہ لاکھ ایک ہزار سے زائد شہری مبتلا جبکہ تیس لاکھ، تیئس ہزار بارہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق عالمی سطح پر کووڈ 19 سے صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد گیارہ کروڑ ترانوے لاکھ جبکہ ایکٹو کیسوں کی تعداد ایک کروڑ، اکیاسی  لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ اناسی ہزار نو سو بیالیس تک پہنچ گئی ہے جبکہ تین کروڑ تیئس لاکھ پانچ ہزار سے زائد ابھی تک اس وبا سے متاثر ہیں۔

ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے شہریوں تعداد 1 کروڑ پینتالیس لاکھ، اکیس ہزار سے زائد جبکہ ڈیٹا کے مطابق اب تک 1 لاکھ پچھتر ہزار، چھ سو تہتر افراد موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔

برازیل میں عالمی وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1 کروڑ اڑھتیس لاکھ چونتیس ہزار سے زائد جبکہ 3 لاکھ انہتر ہزار چوبیس افراد کی موت ہو چکی ہے۔

یورپی ملک فرانس کی بات کی جائے تو وہاں باون لاکھ، چوبیس ہزار سے زائد افراد اس موذی مرض سے متاثر جبکہ مرنے والوں کی تعداد 100404 ہو چکی ہے۔

روس میں چھیالیس لاکھ، چوراسی ہزار سے زائد افراد عالمی وبا میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ، چار ہزار سات سو پچانوے بتائی جا رہی ہے۔

انگلینڈ میں ترتالیس لاکھ، اسی  ہزار سے زائد شہری کووڈ 19 سے متاثر جبکہ 1 لاکھ ستائیس ہزار دو سو پچیس اموات سامنے آ چکی ہیں۔

اٹلی میں اڑھتیس لاکھ، بیالیس ہزار شہری اس وبا سے متاثر جبکہ ایک لاکھ، سولہ ہزار تین سو تریسٹھ افراد مر چکے ہیں۔


ای پیپر