موٹروے پر المناک حادثہ ،مدد کرنے والا انسپکٹر جان کی بازی ہار گیا
18 اپریل 2020 (21:23) 2020-04-18

اسلام آباد : عوام کی بروقت مدد اور رہنمائی کے نصب العین پر قائم موٹروے پولیس کا ایک اور افسر شہید ہوگیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شہید سب انسپکٹر عاشق علی ٹانوری بھریا بائی پاس ضلع نوشہرو فیروز شاہراہ پر کھڑی گاڑی کی مدد کے لیے سڑک پر اترے ہوئے تھے کہ پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے انہیں ٹکر ماردی جس کی وجہ سے انہیں دماغ پر چوٹ آئی۔پہلے انہیں زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے بھریا ہسپتال لے جایا گیا اور بعد میں ضلع ہسپتال نوشہرو فیروز لایا گیاجہاں سے ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد انہیں شہید بے نظیر آباد ہسپتال میں داخل کیا گیا۔شہید سب انسپکٹر عاشق علی ٹانوری 3 روز تک آئی سی یو میں موت سے جنگ لڑتے رہے تاہم گزشتہ رات ان کا انتقال ہوگیا۔

ٹرالر کے ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے موٹروے پولیس افسر کی جان گئی ، ڈرائیور اور ٹرالر پولیس کی تحویل میں ہے اور مقدمہ درج کرلیا گیا ۔سب انسپکٹر عاشق علی کی شہادت پر آئی جی موٹروے پولیس کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان اور ڈی آئی جی مطلوب احمد نے غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


ای پیپر