شارجہ میں میانداد کا چھکا ،وسیم اکرم نے 34 سال بعد اہم انکشاف کر دیا
18 اپریل 2020 (19:35) 2020-04-18

کراچی :لیجنڈری وسیم اکرم نے شارجہ میں میانداد کے چھکے سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جس بلے سے جاوید بھائی نے چھکا مارا تھا وہ ان کا اپنا نہیں بلکہ میرا بلا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق 1986 میں 18 اپریل کو پاک اور بھارت کےدرمیان کھیلےجانے والے ایشیا کپ فائنل میں میانداد کا چھکا آج بھی تاریخی اہمیت کا حامل ہے ،جس کے بعد کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کو ہمیشہ یا د رکھا جاتا ہے ،ایشیا کپ کے اس فائنل میں آخری گیند پر پاکستان کو 4 رنز درکار تھے ،جس میں میانداد نے چھکا مار کر بھارتی پویلین سمیت بھارتی شائقین میں سوگ طاری کروا دیا تھا ۔

وسیم اکرم نے 34 سال بعد انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس میچ میں جاوید بھائی نے میرا بلا استعمال کیا تھا ،ان کا کہنا تھا آج بھی شارجہ کا وہ میچ دیکھتے ہیں تو یادیں تازہ ہو جاتی ہیں۔


ای پیپر