مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر حملہ ،بڑا جانی نقصان اٹھانا پڑ گیا
18 اپریل 2020 (19:23) 2020-04-18

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں آج ضلع باہمولہ کے علاقے سوپور میں ایک حملے میں بھارتی پیراملٹری فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حملہ آوروں نے سوپور کے علاقے نور باغ میں احد بابا کراسنگ کے نزدیک سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کی جسے تین اہلکار ہلاک اوردوشدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طورپر قریبی سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔واقعے کے فوراً بعد بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔


ای پیپر